تحریک عدم اعتماد میں کس پارٹی کے ساتھ جانا ہے ایم کیوایم کے رہنما عامر خان نے بتا دیا

 
0
172

اسلام آباد 24 مارچ 2022 (ٹی این ایس): متحدہ قومی مومںٹ (ایم کیوایم) کے رہنما عامرخان نے کہا ہے کہ ایم کیوایم نے ابھی تک طے نہیں کیا کہ کسی کے ساتھ جانا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کوئی جلد بازی نہیں کرے گی، سوچ سمجھ کر معاملات طے کریں گے۔ مشاورت جاری ہے، جو بھی فیصلہ ہو گا آگاہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے لوگوں اور شہریوں کے مفادات میں فیصلہ کریں گے، ایم کیوایم نے ابھی طے نہیں کیا کہ عدم اعتماد میں کیا کردار ادا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے کراچی سمیت اہم معاملات پر مثبت بات چیت ہوئی ہے۔ چوہدری برادران اور ایم کیوایم کے معاملات میں بہت فرق ہے۔ ایم کیوایم جو بھی فیصلہ کرے گی کسی کے دباو میں نہیں کرے گی۔