اے آر سی پاکستان ، جاپان انٹرنیشنل کارپوریشن ایجنسی اور این جی او ورلڈ کے مابین سندھ میں پرائمری تعلیم کے فروغ کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کر دیئے گئے

 
0
752

ٌاسلام آباد02جولائی (ٹی این ایس) اے آر سی پاکستان ، جاپان انٹرنیشنل کارپوریشن ایجنسی(JICA) اور این جی او ورلڈ کے مابین سندھ میں پرائمری تعلیم کے فروغ کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط اسلام آباد میں کیے گئے۔ یہ یاداشت پاکستان میں Education above all قطر کے تعاون سے شروع ہونے والے پراجیکٹ کی کڑی ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت پاکستان میں دس لاکھ بچوں کو تعلیم کی روشنی سے روشنا ء کیا جائے گا۔ اس پروجیکٹ میں نہ صرف بچوں کو سکول میں داخل کیا جائے گا بلکہ ٹیچروں کو ٹریننگ کے ذریعے جدید تعلیمی ماڈل سے آگاہ کیا جائے گا۔ اے آر سی پاکستان پورے ملک میں گورنمنٹ آف پاکستان کی مدد سے انقلابی بنیادوں پر مختلف شعبوں میں کام کر رہا ہے۔ دس لاکھ بچوں کو سکول میں داخل کرنے والے پروجیکٹ میں منسٹری آف فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ کا خصوصی تعاون حاصل ہے۔ اس موقع پر اے آر سی پاکستان کے پروگرام ہیڈ ڈاکٹر ارسلان نے کہا کہ پاکستان میں تعلیمی نظام کی بہتری کے لئے ہم سب کو شانہ بشانہ چلنا پڑے گا۔ پاکستان میں بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کے لئے مختلف مسائل کا سامنا ہے جن میں نمایاں غربت، بیروزگاری ، انتہا پسندی اور والدین کا ان پڑھ ہونا ہے۔ ان تمام مسائل کو ہم سب مل کر ہی حل کر سکتے ہیں اور ہر ایک پاکستانی بچے کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر سکتے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان تعلیمی شعبہ میں دنیا میں صفِ اول کے ممالک میں شامل ہو قجائے گا۔ صوبہ سندھ میں بڑی تعداد میں بچے سکول سے باہر ہیں۔ ان بچوں کو غیر رسمی تعلیمی نظام میں لایا جا سکتا ہے اور آج کی یہ یاداشت اس مہم کا ایک اہم حصہ ہے۔ اس تقریب میں JICAکی چیف ایڈوائزر Chiho Ohashi، ایگزیکٹو ڈاریکٹر این جی او ورلڈ ظفر اقبال ، نیشنل پروگرام منیجر اے آر سی ذولفقار علی شاہ اور ڈاکٹر ارسلان ملک پروگرام ہیڈ اے آر سی پاکستان نے شمولیت کی۔