لیفٹینٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب عباسی نے ضلع بھر کے مختلف تھانہ جات و چوکیات کا دورہ۔ دورہ کے دوران ریکارڈ ،حوالات،مالخانہ،روزنامچہ آفس، بیرکس، صفائی کا نظام اور سی سی ٹی وی کیمرہ جات کا جائزہ لینے کے ساتھ تھانہ میں آئے ہوئے سائلین کی شکایت اور پولیس کے رویہ سے متعلق دریافت کی

 
0
225

ہری پور 24 مارچ 2022 (ٹی این ایس): لیفٹینٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب عباسی نے ضلع بھر کے مختلف تھانہ جات و چوکیات کا دورہ۔ دورہ کے دوران ریکارڈ ،حوالات،مالخانہ،روزنامچہ آفس، بیرکس، صفائی کا نظام اور سی سی ٹی وی کیمرہ جات کا جائزہ لینے کے ساتھ تھانہ میں آئے ہوئے سائلین کی شکایت اور پولیس کے رویہ سے متعلق دریافت کی۔ ڈی پی او ہری پور نے محررران تھانہ و دیگر سٹاف کو ریکارڈ منٹین کرنے اور صفائی کے نظام کو مزید موئثر کرنے کی افسران پولیس کو ہدایت دیتے ہوئے مزید کہا کہ تھانہ میں آنے والے سائلین کی عزت و نفس کا خاص خیال رکھتے ہوئے ان کی شکایت پر فوری و بروقت قانون کیمطابق کاروائی کریں۔ جرائم کے کنٹرول کےلئے بہترین حکمت عملی اپنائیں۔ گشتوں کے نظام کو مزید موئثر کرتے ہوئے حدود تھانہ جات میں سنیپ چیکنگ و سرچ اینڈ سٹرائیک کا انعقاد کریں۔ کرپشن اور بد عنوانی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈیوٹی پر جانے والے افسران اور جوانوں کو انکی اپنی حفاظت کے لیے بُلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ دینے کے ساتھ ان کو پہننے کی بھی تلقین کریں ۔تفتیشی افسران مقدمات میں تفتیش کے عمل کو میرٹ کی بناء پر یقینی بناتے ہوئے مظلوم کی داد رسی کی جائے ۔