وزیراعظم اور ایم کیو ایم کے رہنماوں کی ملاقات طے

 
0
132

اسلام آباد 26 مارچ 2022 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان رہنماؤں کی ملاقات طے ہوگئی۔جیو نیوز کے مطابق ایم کیوایم رہنما رات 9 بجے وزیراعظم سے ملاقات کیلئے بنی گالا جائیں گے۔ وزیراعظم ایم کیوایم کو حکومتی اتحاد کا حصہ رہنے کی درخواست کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے بھی ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کی تھی۔