اپوزیشن کیلئے کپتان کا سرپرائزکیا؟

 
0
85

اسلام آباد 27 مارچ 2022 (ٹی این ایس): باوثوق ذرائع کے مطابق عمران خان نے طے کرلیا ہے کہ اگر انکی حکومت نہیں رہے گی تو وہ اپوزیشن کی بھی حکومت بننے نہیں دیں گے اس ضمن میں عمران خان نے عندیہ دیا ہے کہ عدم اعتماد کامیابی کی صورت میں تحریک انصاف کے تمام ارکان قومی اسمبلی مستعفی ہوجائیں گے

جبکہ خیرپختونخواہ اور پنجاب کی صوبائی اسمبلیوں میں عدم اعتماد کی صورت میں بھی اسمبلیاں تحلیل کر دی جائیں گی۔عمران خان نہیں چاہتے کہ اپوزیشن انتخابی اصلاحات اور نیب قوانین میں تبدیلی کرے ، دوسری جانب اپوزیشن کی جانب سے ق لیگ کو وزارت اعلی دئیے جانے کا سگنل مل چکا تاہم اسمبلیوں کی تحلیل کرنے کی مدت پر اتفاق ہونا باقی ہے ۔دوسری جانب منحرف ارکان کا جھکا بھی اپوزیشن کی جانب ہے تاکہ آئندہ انتخابات میں الیکشن جیتا جا سکے۔