ملک میں ائیرکنڈیشنرز کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران اضافہ

 
0
129

اسلام آباد 28 مارچ 2022 (ٹی این ایس): ملک میں ائیرکنڈیشنرز کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران اضافہ کارحجان دیکھنے میں آیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ملک میں ائیرکنڈیشنرز کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر44.7 فیصدکااضافہ جبکہ جنوری میں 50.3 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے جنوری 2022 تک کی مدت میں ملک میں 312,973 یونٹس ائیرکنڈیشنرز کی پیداوار ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 44.7 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں ائیرکنڈیشنرز کی216,293 یونٹس پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔

جنوری 2022 میں ملک میں 18,162 یونٹس پیداوار ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال جنوری کے مقابلہ می 50.3 فیصدکم ہے، گزشتہ سال جنوری میں ملک میں ائیرکنڈیشنرزکے 36,540 یونٹس پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔

واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر7.6 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔