بیلجیئم میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال دوان 14.5 فیصداضافہ

 
0
112

اسلام آباد 28 مارچ 2022 (ٹی این ایس): بیلجیئم میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 14.5 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جار کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے فروری 2022 تک کی مدت میں بیلجیئم میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 176.9 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 14.5 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بیلجیئم میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 154.4 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا، فروری 2022 میں بیلجیئم سے ترسیلات زرکاحجم 16.7 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں کم ہے، گزشتہ سال فروری میں بیلجیئم میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 18.1 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

موجودہ حکومت کی جانب سے قانونی اوربینکنگ ذرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات،سہولیات اورترغیبات کے نتیجہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں مسلسل اضافہ ہورہاہے اورجاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7.6 فیصد کی نموریکارڈکی گئی ہے۔