وزارتِ خزانہ نے یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی

 
0
247

اسلام آباد نومبر 30 (ٹی این ایس): وزارتِ خزانہ نے یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی ہے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق پٹرول 25پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کا تیل 83پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 2روپے40پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد پٹرول کی قیمت 113روپے99پیسے کردی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 2روپے40پیسے کم کرکے 125روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔
وزارتِ خزانہ نے لائٹ ڈیزل آئل 2روپے90پیسے فی لیٹر کم کر کے 82روپے43پیسے کردی گئی ہے۔ مٹی کا تیل 83پیسے سستا ہوا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت96روپے35پیسے کردی گئی ہے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمت کا تعین 17فیصد جی ایس ٹی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ دسمبر کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کیلئے قیمتوں پر نظرثانی کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی تھی، پٹرولیم کے سیکٹر ڈویلپمنٹ کے ذرائع نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ سمری کے مطابق اوگرا نے لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) کی فی لٹر قیمت میں 2 روپے 90 پیسے (3.4 فیصد)، ہائی سپیڈ ڈیزل میں 2 روپے 40 پیسے (1.9 فیصد)، پٹرول کی قیمت میں 25 پیسے (0.2 فیصد) اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 83 پیسے (0.9 فیصد) کمی کی تجویز دی تھی جو منظور کر لی گئی ہے۔