چیف سیکرٹری اور آئی جی کو مکمل اختیارات حاصل ہوں گے

 
0
307

اسلام آباد نومبر 30 (ٹی این ایس): ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری اورآئی جی کو مکمل اختیارات حاصل ہوں گے، دونوں بڑی تقرریوں کی عثمان بزدار کو صرف اطلاع دی گئی، کہ یہ دونوں لوگ پنجاب کو چلائیں گے، اوران کو فری ہینڈ دیا گیا ہے تاکہ اپنی مرضی کی ٹیم بنائیں ،یہ جو مرضی کریں،صرف پنجاب کو ٹھیک کرکے دکھائیں گے۔ انہوں نے پنجاب کی بیوروکریسی میں اکھاڑپچھاڑ پرتبصرے میں کہا کہ ڈیڑھ سال میں بزدار صاحب کو بڑے موقعے ملے کہ وہ اپنی ٹیم بنائیں، جب تک پنجاب نہیں بدلے گا پاکستان نہیں بدلے گا، عمران خان نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کوٹیم دی ، عثمان بزدار کوکہا گیا کہ اپنی مرضی سے ٹیم رکھیں۔
جب کہ اس دوران5 کے قریب آئی جیز تبدیل کیے گئے۔اب پتا چلا ہے کہ پنجاب کی ایڈمنسٹریشن میں ایک بڑی اکھاڑپچھاڑ ہوئی ہے، اس کی عثمان بزدار کو بھی توقع نہیں تھی کہ اس طرح کے تقرر اور تبادلے کیے جائیں گے۔چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس تبدیل کردیا ہے، نئے لوگوں میں اعظم سلیمان کو چیف سیکرٹری اور شعیب دستگیر کو آئی جی پنجاب لگایا گیا ہے۔ میری اطلاع کے مطابق عثمان بزدار کو صرف اطلاع دی گئی ہے کہ یہ دونوں لوگ پنجاب کو چلائیں گے، معلوم ہوا کہ ان دونوں کو فری ہینڈ دیا گیا ہے کہ اپنی مرضی کی ٹیم بنائیں گے، ان کو کہا گیا ہے کہ جہاں سے مرضی بندے ڈھونڈے ، جو مرضی کریں،لیکن پنجاب کو ٹھیک کرکے دکھائیں۔
شریف فیملی اور دوسری اپوزیشن بڑی خوش ہے کہ عثمان بزدار ان کے فائدے میں ہیں، کیونکہ پنجاب کی کارکردگی جتنی بری ہوگی ، اتنی ہی ان کو سیاسی سپورٹ ملے گی، انہوں نے کہا کہ صرف 10مہینوں میں لوگ بری کارکردگی کی وجہ سے کرپشن اور سب کچھ بھول گئے ہیں۔ لہذا بڑے پیمانے پر سوچا گیا کہ ایک ٹیم بنائی جائے اور ان کو ٹیم بنا کردی جائے۔ حیرانگی کی بات یہ ہے کہ کچھ لوگوں کو پتا بھی نہیں تھا کہ ان کو ڈی پی او لگا دیے گئے ہیں۔
میری جن سے بھی بات ہوئی ہے کہ میرٹ کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ایسے لوگ لیے گئے جوکام کرنے والے ہیں۔اعظم سلیمان نے ابھی تک کسی کی سفارش سامنے نہیں رکھی۔ عثمان بزدار کے اپنے بندے ہٹا دیے گئے ہیں، ڈی پی اورحیم یارخان، ملتان اور ڈیرہ غازیخان سے افسران کو ہٹا دیا گیا ہے۔ اسی طرح ان کے بھائی ایڈیشنل سیکرٹری کو تبدیل کردیا گیا ہے۔