سمارٹ فون کی اردو ٹائپنگ میں انقلابی تبدیلی ۔ اب لکھئے نہیں،بس بول دیجئے۔

 
0
1651

اسلام آباد:- 18 اگست  (ٹی این ایس)  گوگل نے سمارٹ فون میں اردو کی لکھائی میں درپیش دقت کو دور کرتے ہوئے اس مسلہ کے حل میں انقلابی نوعیت کی آسانی پیدا کردی ہے جس کے تحت  اردو لکھنے کیلئے اب ٹائپ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ صارف جو بھی بولے گا وہ خود بخود ٹائپ ہوجائے گا۔

اسمارٹ فون میں اردو لکھنا ویسے ہی کافی مشکل کام ہے تاہم گوگل نے اسے انتہائی آسان بنادیا ہے۔ گوگل نے کی بورڈ ایپلی کیشن ”جی بورڈ“ میں اردو سمیت 30 مختلف زبانوں کی پہچان کرنے کا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔ اب اسمارٹ فون صارفین اپنی مادری زبان بول کر بھی اسمارٹ فون میں ٹائپ کرسکتے ہیں۔

یہ فیچر استعمال کرنے کیلئے صارفین کو ”جی بورڈ“ ایپلی کیشن انسٹال کرنا ہوگی۔

ایپلی کیشن انسٹال کرنے کے بعد اسے ایکٹیو کرنا ہوگا۔ اپیلی کیشن ایکٹیو ہوجانے کے بعد اسپیس کا بٹن دبا کر رکھیں تو کی بورڈ سلیکشن ونڈو نمودار ہوجائے گی۔ اس پر گوگل وائس ٹائپنگ کی آپشن کو سلیکٹ کرنا ہوگا۔

اگر سپیس کا بٹن دبا کر رکھنے پر سامنے آنے والے آپشنز میں گوگل وائس ٹائپ موجود نہ ہو تو موبائل سیٹنگز میں جاکر ’’لینگویج اینڈ ان پٹ‘‘ پر کلک کر کے یہاں موجود گوگل وائس ٹائپنگ کو ایکٹویٹ کرنا ہوگا۔

اس کے بعد جی بورڈ کی سیٹنگز میں جاکر لینگویج کے آپشنز میں جانا ہوگا۔ اب انگلش کو ڈی سلیکٹ کر کے اردو سلیکٹ کرنا ہوگی۔

اب جی بورڈ ایپلی کیشن کو استعمال کرتے ہوئے آپ جو کچھ بھی بولیں گو وہ خود بخود ٹائپ ہوجائے گا۔