کراچی ، شرافی گوٹھ میں پولس کی بے عملی کے باعث علاقہ مکین رات کو جاگ کر پہرہ دینے پر مجبور۔

 
0
456

کراچی:- 18 اگست (ٹی این ایس)  ملیر پی ایس شرافی گوٹھ کی کورنگی مل ایریا کی حدود  فیوچر کا لونی ‘ معین آباد میں جرائم کی ورداتیں روز کا معمول بن گئیں ہیں جسکی وجہ سے علاقہ مکین سخت اذیت کا شکار ہیں۔

  تفصیلات کے مطابقمقامی لوگوں نے اپنی حفاظت آپ کے  تحت گذشتہ دنوں دو ڈاکوں کو پکڑ کر شرافی گوٹھ پولیس کے حوالے کردیا گیا تھا تاہم پولیس نے پکڑے گئے ملزمان کو پیسے لیکر رہا کردیا۔ پولس کی بے عملی کے باع علاقہ مکین رات کو جاگ کر پہرہ دیتے ہیں۔ اہل علاقہ کی اعلیٰ افسراں آی جی سندھ اور وزیر  داخلہ  سے پرزور  اپیل ہے کہ وہ ایس ایچ او شرافی گوٹھ کو فوری طور پر معطل کرکے کسی دوسرے فرض شناس آفیسر کو تعنیات کریں۔