كراچی والوں کے لئے انتباہ ، 52 مقامات پرلٹنے کا خطرہ

 
0
363

کراچی:- 18 اگست (ٹی این ایس)  کراچی کے تمام شہری ہوشیار ہوجائیں کیوں کہ شہر کے 52 مقامات کو اسٹریٹ کرائم کے لیے حساس ترین قرار دے دیا گیا ۔ان میں ضلع شرقی کے14،جنوبی کے 12، ، وسطی کے10، ، اورضلع غربی اور ملیر کے8,8مقامات شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اسٹریٹ کرائم کے لیے حساس ترین قرار دئیے گئےضلع شرقی کے 14 مقامات میں ٹیپو سلطان، شہیدملت انٹرسیکشن، ناہید اسٹور ،ٹریفک سیکشن، نیپا فلائی اوور، ابوالحسن اصفہانی روڈ، ڈالمیا روڈ ، بلوچ کالونی برج، حسن اسکوائر سے عیسیٰ نگری تک، پرانی سبزی منڈی، بہادر آباد چورنگی شامل ہیں۔

شہر کےضلع جنوبی کے 12 مقامات کو اسٹریٹ کرائم  کے حوالے سے خطرناک قرار دیا گیا ہےجن میں دو دریا، پنجاب چورنگی، بوٹ بیسن چورنگی، گزری، خیابان مجاہد اور شاہین انٹرسیکشن، زمزمہ پارک،خیابان شاہین اور شہباز کا انٹرسیکشن، خیابان شمشیر کھڈا مارکیٹ، سی ویو، چارٹڈ اکاؤنٹنٹ ایونیو اور گزری بلیوارڈ شامل ہیں۔

ضلع وسطی کے 10مقامات کو ڈاکوؤں کا پسندیدہ مقام قرار دیا گیا ہے ان میں قلندریہ چوک، فائیو اسٹار چورنگی، عائشہ منزل، مینا بازار کریم آباد اور سخی حسن چورنگی، ناگن چورنگی، شفیق موڑ، سہراب گوٹھ، واٹر پمپ چورنگی اور ناظم آباد گول مارکیٹ شامل ہے۔

ضلع غربی اور ملیر میں8،8مقامات کو ڈاکوؤں کا آسان ترین ہدف قرار دیا گیا ہے، ان میں افضا الطاف برج، ہینوبرج،ضیا موڑ،میٹرویل کے علاوہ رشید آباد، دربارموڑ، ماڑی پور روڈ، غنی چورنگی اور شیرشاہ چوک، بکرا پیڑی روڈ، نیشنل ہائی وے پر منزل پمپ، میمن گوٹھ، بھینس کالونی، سنگر چورنگی 9000 روڈکے علاوہ فیوچر کالونی موڑ سے داؤد چورنگی جانے والا راستہ، کورنگی کریک اور اطراف کا راستہ جبکہ مزار کورنگی کے قریب شاہ فیصل برج شامل ہیں۔

اس کے علاوہ طارق روڈ اور اطراف کا علاقہ، دھوراجی، جیل چورنگی اور اطراف، ملینیئم مال اور خالد بن ولید روڈ بھی حساس قرار دیا گیا ہے۔