کراچی میں پی ایس پی رہنما کی گاڑی پر فائرنگ، پاک سر زمین پارٹی کے رہنما عبدالحبیب جاں بحق ہو گئے

 
0
7151

کراچی فروری 18 (ٹی این ایس): کراچی میں پاک سر زمین پارٹی کے رہنما عبدالحبیب کی گاڑی پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں پاک سر زمین پارٹی کے رہنما جاں بحق ہوچکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں پاک سر زمین پارٹی کے رہنما عبدالحبیب کی گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ۔انکی گاڑی کو کراچی کے علاقے سخی حسن میں نشانہ بنایا گیا۔اس موقع پر پاک سر زمین پارٹی کے رہنما عبدالحبیب شدید زخمی ہو گئے ۔انکو ابتدائی طبی امداد کے لیے لیجایا جارہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔اسپتال پہنچنے پر انکی موت کی تصدیق کر دی گئی۔اس موقع پر پولیس حکام نے واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف کاروئی شروع کر دی ہے۔واضح ہو کہ پاک سر زمین پارٹی کے رہنما عبدالحبیب نے عام انتخابات میں پی ایس 122 سے الیکشن لڑا تھا۔