ڈپٹی کمشنر وہاڑی محمد خضر افضال چوہدری نے دانش سکول ٹبہ سلطان پور اوردیگر علاقوں کا وزٹ کر کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

 
0
188

وہاڑی 01 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): ڈپٹی کمشنر وہاڑی محمد خضر افضال چوہدری نے دانش سکول ٹبہ سلطان پور اوردیگر علاقوں کا وزٹ کر کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا دانش سکول میں تعلیمی معیار اور سہولیات کی فراہمی کو چیک کیا اور ٹبہ سلطان پور سے دانش سکول تک 18کروڑ96لاکھ روپے لاگت سے میٹل روڈ،6کروڑ 95لاکھ روپے سے قطب پور سے محمد یہ مدرسہ تک دورویہ روڈ،2کروڑ روپے سے ٹبہ سلطان پور میلسی روڈ اور20کروڑ روپے لاگت سے گڑھا موڑ خانیوال روڈ کی تعمیر کے حوالے سے جائزہ لیا اوردانش سکول ٹبہ سلطان پور میں پودا بھی لگایا ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ دانش سکول میں بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی جاری ہے بچے ہمارے مستقبل کا اثاثہ ہیں انکی تعلیمی میدان میں بہترین خطوط آبیاری کرنے میں اساتذہ موثر کردار ادا کریں تاکہ بچوں کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا ہو اور بچے مستقبل میں بہترین انداز سے ملک کی بھاگ دوڑ سنبھال سکیں ڈپٹی کمشنر نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ سڑکوں کی تعمیر میں کوالٹی اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام جلد انکی ترقیاتی کاموں کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں اور انہیں آمدورفعت میں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے ٹراما سنٹر ٹبہ سلطان پور کا بھی وزٹ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کو چیک کیا ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ ٹراما سنٹر کے قیام سے لوگو ں کو انکی دہلیز پر علاج معالجہ کی بہترین سہولت میسر آئے گی ٹراماسنٹر کے تعمیر کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے۔