کراچی: چیمپئنز کے اعزاز میں سجی تقریب، کھلاڑیوں کیلئے میڈلز اور کیش انعامات

 
0
327

کراچی جولائی25(ٹی این ایس):آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے فاتح شاہینوں کے اعزاز میں کراچی میں منعقدہ تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا۔ تقریب میں رومان رئیس، فخرزمان، حسن علی اور کپتان سرفراز احمد نے شرکت کی۔ تقریب کے میزبان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اس موقع پر سرفراز سمیت دیگر کھلاڑیوں کو میڈلز اور کیش انعامات سے نوازا گیا۔ تقریب میں اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان، سابق ٹیسٹ کرکٹرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں موجود تھے