عمران خان غریب آدمی ہے، بنی گالہ میں رہائش کا مطلب یہ نہیں کہ وہ بہت مالدار ہیں ،پرویز مشرف

 
0
558

اسلام آبادجولائی25 (ٹی این ایس): سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ عمران خان امیر آدمی نہیں بلکہ غریب آدمی ہیں ۔ بنی گالہ میں رہائش کا مطلب یہ نہیں کہ بہت مالدار آدمی ہے ۔ شریف برادران اور عمران خان کے کیس میں کوئی مماثلت نہیں ہے ۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے دوبئی یا لندن میں جائیدادیں نہیں بنائیں میں ذاتی طور پر عمران خان کو جانتا ہوں وہ ایک دیانتدار آدمی ہے ۔ بیرون ملک اس نے کرکٹ کھیلی اور پیسہ پاکستان لے کر آیا جبکہ میاں نواز شریف اور اس کے خاندان کا معاملہ الگ ہے انہوں نے تین بار ملنے والے اقتدار میں قومی خزانے کو لوٹا ہے اور سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو نے ان کے خلاف کافی مواد نکالا تھا ۔ سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ خواجہ آصف ایک غیر سنجیدہ شخص ہیں اس کو فوج قول نہیں کرے گی ۔ چودھری نثار علی خان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ چودھری نثار موجودہ حکومت کا واحد وزیر ہے جس کی کارکردگی بہت اچھی ہے