عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ 10 اگست کو سنایا جائے گا

 
0
397

اسلام آباد جولائی25(ٹی این ایس): الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی ۔ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان نے الیکشن کمیشن میں آج اپنے دلائل مکمل کیے۔ جس کے بعد عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ۔  الیکشن کمیشن کے مطابق عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ 10 اگست کو سنایا جائے گا۔