ڈپٹی کمشنروہاڑی محمد خضر افضال چوہدری کی زیر صدارت ضلع کونسل ہال وہاڑی میں ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد کیا گیا

 
0
271

وہاڑی 01 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): ڈپٹی کمشنروہاڑی محمد خضر افضال چوہدری کی زیر صدارت ضلع کونسل ہال وہاڑی میں ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد کیا گیا ریونیو عوامی خدمت سروسز میں انتقالات، رجسٹری، ڈومیسائل کااجراء، انکم سرٹیفیکٹس اور ریونیو سے متعلقہ دیگر مسائل سن کر حل کیلئے احکامات جاری کئے گئے اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو اشفاق الرحمن خان، اے سی وہاڑی سید وسیم حسن، نائب تحصیلدار ملک جاوید اور دیگر سٹاف موجود تھا ڈپٹی کمشنروہاڑی محمد خضر افضال چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کے وژن کے مطابق بہترین ریونیو سروسز کی فراہمی جاری ہے ریونیو عوامی خدمت سروسز کے انعقاد کا مقصد ایک ہی چھت تلے ریونیوسے متعلقہ عوامی مسائل کو بروقت حل کرنا ہے ریونیو عوامی خدمت سروسز سے عوام کا اپنے مسائل کے حل کے حوالے سے اعتماد بڑھا رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ریونیو افسران عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں عوامی مسائل کو حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے عام روٹین میں بھی عوام کے ریونیو سے متعلقہ مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی قابل قبول نہیں ہے۔ میلسی اور بوریوالا میں تحصیلوں کی سطح پر ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کے ریونیو سے متعلقہ سہولیات فراہم کی گئیں۔