ڈپٹی کمشنروہاڑی محمد خضر افضال چوہدری کی زیر صدارت ضلع کونسل ہال وہاڑی میں ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد

 
0
190

وہاڑی 01 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): ریونیو عوامی خدمت سروسز میں انتقالات، رجسٹری، ڈومیسائل کااجراء، انکم سرٹیفیکٹس اور ریونیو سے متعلقہ دیگر مسائل سن کر حل کیلئے احکامات جاری کئے گئے
۔ ریونیو عوامی خدمت سروسز میں اے ڈی سی ریونیو اشفاق الرحمن خان، اے سی وہاڑی سید وسیم حسن، ریونیو آفیسران اور دیگر سٹاف موجود
وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کے وژن کے مطابق بہترین ریونیو سروسز کی فراہمی جاری ہے۔ ریونیو عوامی خدمت سروسز کا مقصد ایک ہی چھت تلے ریونیوسے متعلقہ عوامی مسائل کو بروقت حل کرنا ہے۔۔ریونیو عوامی خدمت سروسز سے عوام کا اپنے مسائل کے حل کے حوالے سے اعتماد بڑھا رہا ہے۔ ریونیو افسران عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔۔ عوامی مسائل کو حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔۔ عام روٹین میں بھی عوام کے ریونیو سے متعلقہ مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے۔عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی قابل قبول نہیں۔ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری