ڈپٹی کمشنر وہاڑی محمد خضر افضال چوہدری سے انکے آفس میں جے کے شوگر ملز کے جی ایم خرم شہزاد،محمد شہباز، عبدالجبار، محمد یونس،محمد تسلیم،محمود ناصر، محمد فخر اور دیگر نے ملاقات کی

 
0
113

وہاڑی 01 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): ڈپٹی کمشنر وہاڑی محمد خضر افضال چوہدری سے انکے آفس میں جے کے شوگر ملز کے جی ایم خرم شہزاد،محمد شہباز، عبدالجبار، محمد یونس،محمد تسلیم،محمود ناصر، محمد فخر اور دیگر نے ملاقات کی۔ ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے کہا کہ تمام گنا خرید مراکز کیلئے کین شوگر کمشنر کی طرف سے اتھارٹی لیٹر ہونا ضروری ہے اور سرکاری ریٹ کے مطابق گنا خریدا جائے تاکہ کسانوں کو گنے کی مقرر کر دہ قیمت مل سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق تمام گنا سرکاری ریٹ پر بیوپاری اور گنا خریدمرکز خرید سکیں گے جن کے پاس کین شوگر کمشنر کی طرف جاری کردہ لیٹر موجود ہوگا اس کے علاوہ جو بھی گنا خرید مرکز غیر قانونی طور پر گنا خریدے گا اسے سیل کر دیا جائے گا اور اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔