وہاڑی 01 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): ایم این اے طاہر اقبال چوہدری اور ایم پی اے رائے ظہور احمد کھرل کی خصو صی کاوش سے چک نمبر 64ڈبلیوبی اور چک نمبر 62ڈبلیو بی میں بجلی کی فراہمی کا افتتاح کر دیا گیا۔ بجلی کی فراہمی کا افتتاح ایم این اے طاہر اقبال چوہدری نے کیا اس موقع پر چیئرمین لوکل کونسل ایسوسی ایشن پنجاب زاہد اقبال چوہدری، چیئرمین مارکیٹ کمیٹی عبد الحنان خان بدھ،چیئرمین یوسی شہتاب گڑھ سجاد خان کھچی، ملک حاجی انجم نواز، ملک نجم بھارہ، فوجی منصب علی جاوید،اقبال کمبوہ،چوہدری منصب علی عرف ڈوگر، مظہر حسین، ارشد زاہدی، غلام مصطفیٰ کمبوہ، حاجی عارف، ملک نجف، آفتاب اور دیگر معززین علاقہ موجود ہیں۔ ایم این اے طاہر اقبال چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ حکومت عوام کوبنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقداما ت اٹھا رہی ہے تاکہ عوام کی ضروریات زندگی کو پورا کیا جا سکے انہوں نے مزید کہا کہ چک نمبر 64اور چک نمبر 62ڈبلیو بی میں بجلی کی فراہمی سے اہل علاقہ کا درینہ مطالبہ پورا کر دیا ہے اور عوام کو مزید بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ اس موقع پر اہل علاقہ نے بجلی کی فراہمی پر ایم این اے طاہر اقبال چوہدری اور ایم پی اے رائے ظہور احمد کھرل کی کاوشوں کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔














