اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید وسیم حسن نے تحصیلدار حافظ اقبال محمود کاٹھیا کے ہمراہ چک نمبر 58کے بی رتہ ٹبہ میں قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 2کروڑ34لاکھ روپے مالیت کی 13ایکٹر زرعی اراضی واگزار کروالی

 
0
174

وہاڑی 01 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید وسیم حسن نے تحصیلدار حافظ اقبال محمود کاٹھیا کے ہمراہ چک نمبر 58کے بی رتہ ٹبہ میں قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 2کروڑ34لاکھ روپے مالیت کی 13ایکٹر زرعی اراضی واگزار کروالی۔ اسسٹنٹ کمشنر سید وسیم حسن نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر قبضہ مافیا کے خلاف بھر پور انداز سے کاروائیاں جاری ہیں قبضہ مافیا سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی سرکاری اراضی واگزار کرانے کیلئے تمام سرکاری وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور سرکاری اراضی واگزار کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔