راولپنڈی (ٹی این ایس) مری ناقص تفتیش پر ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا کا سخت نوٹس، تفتیشی افسر معطل ناقص تفتیش اور میرٹ کے تقاضے پورے نہ کرنے پر ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ تفتیشی افسر کو معطل کر دیا۔

 
0
3

راولپنڈی (ٹی این ایس) مری ناقص تفتیش پر ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا کا سخت نوٹس، تفتیشی افسر معطل
ناقص تفتیش اور میرٹ کے تقاضے پورے نہ کرنے پر ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ تفتیشی افسر کو معطل کر دیا۔
ڈی پی او مری نے واضح کیا کہ پولیس کا بنیادی فرض مظلوم، غریب اور کمزور افراد کو بلاامتیاز انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ تفتیش میں ہر صورت میرٹ، شفافیت اور قانون کی پاسداری کو مقدم رکھا جائے۔

پولیس افسران و اہلکار کسی بھی صورت ملزمان کے ساتھ ملی بھگت، جانبداری یا غیر قانونی رعایت سے گریز کریں۔ ناقص تفتیش، غفلت یا کسی بھی فریق کا ساتھ دینے کی صورت میں سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا