اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لیبر ملک شعبان نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا وزٹ کیا اور سبزیوں و پھلوں کی نیلامی کے عمل کو چیک کیا

 
0
103

وہاڑی 01 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لیبر ملک شعبان نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا وزٹ کیا اور سبزیوں و پھلوں کی نیلامی کے عمل کو چیک کیا انہوں نے کسان پلیٹ فارم اور ہول سیل پوائنٹس پر سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں کوبھی چیک کیا اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لیبر ملک شعبان نے کہا کہ عوام کو مناسب قیمت پر سبزیوں و پھلوں کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں میں بے جا اضافہ ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا جو بھی سبزیوں وپھلوں کی قیمتوں میں اضافہ کا مرتکب پایا گیا اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔