ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عتیق الرحمن نے سینئر سول جج ثاقب محمود اعوان اور اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ بپلک پراسیکیوٹر رانا محمد جنید کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کا وزٹ کیا

 
0
179

وہاڑی 01 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عتیق الرحمن نے سینئر سول جج ثاقب محمود اعوان اور اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ بپلک پراسیکیوٹر رانا محمد جنید کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کا وزٹ کیا انہوں نے اندورن جیل مختلف بارکوں کو چیک کیا اور اسیران کے مسائل سنے،ماتحت عدالتوں کو جلد سماعت کرنے کے احکامات جاری کئے کچن اسیران اور ہسپتال کا بھی وزٹ کیا ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی۔ غلہ گودام میں اسیران کے لئے موجود خشک راشن کو معائنہ کیا اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل ریاض احمد خان،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ شہزاد اختر کھوکھر، میڈیکل آفیسر ڈاکٹر یوسف اور دیگر موجود تھے اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے معمولی جرائم میں ملوث 9اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے حکم دیا۔