نواز شریف سے بھائی کے انتقال پر تعزیت کے لئے جانا چاہتا تھا مگر انھوں نے ” غیر سیاسی قوتوں” کی خوشی کے لئے ملنے سے انکار کر دیا۔آصف ذرداری کا الزام

 
0
444

لاہور :- 18 اگست  (ٹی این ایس)  سابق صدر آصف علی زرداری نے نواز شریف کی طرف سے انھیں ملنے سے انکار کو “غیر سیاسی قوتوں”  کو خوش کرنے سے تعبیر کیا ہے۔صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا ہے کہ وہ نواز شریف کے بھائی کے انتقال پر ان کے پاس تعزیت کیلئے جانا چاہتےتھے لیکن انہوں نے  ملنے سے انکار کردیا۔

انھوں نےگرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کی جگہ پارلیمنٹ ہے، کسی ایک شخص کو بچانے کیلئے کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔ سابق صدر نے دعویٰ کیا کہ وہ ہمیشہ سیاسی قوتوں کے ساتھ کھڑے ہوئے اور انہیں اکٹھا کرنے کی کوشش کی۔

انھوں نے نواز شریف پر جنرل مشرف کو سہولت دینے کا بھی الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اگر نواز شریف  ذرا سا اشارہ دیتے تو جنرل مشرف سے سب کچھ لے سکتا تھا لیکن  وہ  مشرف سےسمجھوتہ کرکے چلے گئے جبکہ میں  نے جیل کاٹی۔

 آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوری عمل کو چلنے دیا جائے عدالت نے فیصلہ کردیا تو فیصلے کو نواز شریف مان کیوں نہیں لیتے، ہم بھی تو ایک وزیر اعظم کو ہٹا کر دوسرا لے آئے تھے۔

 انہوں نے کہا کہ رضا ربانی  اور اعتزاز ا حسن کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ رضا ربانی  زاد دانشور اور چیئرمین سینیٹ ہیں جبکہ اعتزاز احسن جو بولتے ہیں وہ میری آواز ہے۔