پنجاب حکومت کا رہائشی ا سکیم کے تحت موصولہ درخواستوں پر 4 2 اگست کو قرعہ اندازی کرانے کا اعلان

 
0
523

لاہور اگست 18(ٹی این ایس) پنجاب حکومت کم آمدن والے افراد  کے لیے رہائشی سہولت فراہم کرنے کے وعدوں کو عملاتے ہوئے مشتہر شدہ رہائشی سکیم کے لیے موصولہ درخواستوں پر 24 اگست کو قراعہ اندازی کر رہی ہے۔

وزیراعلی میاں محمد شہباز شریف کی طرف سے “آج اپنی زمین کل اپنا مکان “نامی ایک ارب کی خطیر لاگت سے شروع کردہ اس سکیم کے تحت 17 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں ۔حکومت پنجاب کے اعلان کے مطابق تین سے پانچ مرلہ کے رہائشی پلاٹ کی شفاف قرعہ اندازی 24 اگست کو ہو گی۔

مزکورہ اسکیم میں 1لاکھ 58 ہزار روپے فی مرلہ قیمت رکھی گئی ہے ،جب کہ اس کے گردو نواح میں موجودہاؤسنگ  سوسایٹیز میں  پانچ لاکھ فی مرلہ کے حساب سے پلاٹ فروخت کئے جاتے ہیں۔

حکومت پنجاب کے اعلا ن کےمطابق سیالکوٹ،رینالہ خورد اور چشتیاں میں بھی کم آمدنی والے لوگوں کے لئے بہت جلد ایسی ہی سستی رہائشی  اسکیموں کا افتتاح کیا جائے گا