آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی اوکاڑہ میں چھٹے آرمی چیمپین شپ ایوارڈ کی تقریب میں شرکت :آئی ایس پی آر

 
0
426

راولپنڈی اگست18(ٹی این ایس) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ  جنگی آلات کی ٹریننگ کیساتھ جوانوں کی جسمانی ٹریننگ بھی ضروری ہے ۔یہ بات انھوں نے  آج  اوکاڑہ کینٹ میں چھٹے آرمی چیمپین شپ ایوارڈ کی تقریب میں  جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ان مقابلوں کا مقصدجوانوں کی ٹریننگ اور فیزیکل فٹنس جانچنا ہے ۔چیمپئین شپ میں 10ٹیموں کے 250کھلاڑیوں نے حصہ لیا،جس میں پہلی پوزیشن راولپنڈی کی کور ٹیم جبکہ کراچی کورکی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی۔
پاک فوج کے ترجمان کے مطابق سپاہی عرفان ریاض نے1503 پش اپس کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی،سپاہی عرفان ریاض نے1503 پش اپس کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ سپاہی عامر مسیح نے 3.2کلومیڑ کا فاصلہ 09:57منٹ میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی،سپاہی عاشر عظیم نے 2377سٹ اپ کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی ،سپاہی شمیرز شاہین نے کومبیٹ ایفینشسی ٹیسٹ 53.26سیکنڈ میں پاس کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جبکہ اوکاڑہ پہنچنے پر لیفٹینٹ کو ر کمانڈر جنرل سرفراز ستار نے ان کا استقبال کیا،جبکہ تقریب میں لیفٹینٹ جنرل ہدایت الرحمان،انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایولیشن اور کورکمانڈر بہاول پور لیفٹینٹ جنرل شیر افگن بھی موجود تھے ۔