بلاول بھٹو کے جہاز کو لاہور ایئرپورٹ سے اڑنے سے روک دیا گیا‘پیپلز پارٹی 

 
0
270

پشاور جانا تھا ، ایوی ایشن نے کچھ دیر پہلے عمران خان کا جہاز جانے دیا ، بلاول کو روک دیا ‘مصطفی نواز کھوکھر 
لاہور جولائی 13(ٹی این ایس) پاکستان پیپلز پارٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ بلاول بھٹو کے جہاز کو لاہور ایئرپورٹ سے اڑنے سے روک دیا گیا۔ ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کے مطابق چیئرمن پی پی پی کو لاہور سے پشاور جانا تھا،سول ایوی ایشن نے کچھ دیر پہلے لاڈلے عمران خان کا جہاز جانے دیا گیا مگر بلاول بھٹو کو روک دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ نگران حکومت اور انتظامیہ کا رویہ لاڈلے کے ساتھ اور پی پی پی اور دیگر جماعتوں کے ساتھ اور ہے، الیکشن کمیشن ان رکاوٹوں کا نوٹس لے اور سول ایوی ایشن کے حکام کے خلاف کارروائی کی جائے۔