اکرم درانی کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت ، امیدواروں اور انتخابی مہم کی سکیورٹی پر سوالیہ نشان پیدا کر دیئے ‘شہباز شریف

 
0
287

حالیہ دنوں میں انتخابی مہم پر دوسرا حملہ ہوا ، حکومت سیاسی کارکنوں ،رہنماؤں کی گرفتاری کے علاوہ کیا کر رہی ہے ‘صدر مسلم لیگ (ن) 
لاہور جولائی 13(ٹی این ایس) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے بنوں میں اکرم درانی کے انتخابی قافلہ پر حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ ہے ،میں ان کے ورثا کے غم میں برابر کا شریک ہوں ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں انتخابی مہم پر دوسرا حملہ ہے جس نے سکیورٹی کی عمومی صورتحال انتخابی امیدواران اور انتخابی مہم کی سکیورٹی پر سوالیہ نشان پیدا کر دیئے ہیں، یہ حکومت سیاسی کارکنوں اور رہنماؤں کی گرفتاری کے علاوہ کیا کر رہی ہے ۔