لکی مروت، سکیورٹی فورسز نے چار دہشت گردوں ہلاک کردیا

 
0
123

اسلام آباد 29 مارچ 2022 (ٹی این ایس): ڈی آئی خان کے علاقے لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی کی جانب سے کی گئی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق کارروائی لکی مروت میں کی گئی ، جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے، دشت گرد تھانہ پیزو کے علاقے شیری خیل میں دہشت گرد منصوبہ بندی کررہے تھے۔

دوران سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن دہشت گردوں نے پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی، بھرپور جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد مارے گئے۔ہلاک دہشت گردوں کی شناخت یس عرف لڑم، آفتاب، فضل الرحمن عرف عبدالولی اور عاجز شیری خیل کے نام سے ہوئی ہے۔ہلاک دہشت گرد پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور پولیس ٹارگٹ کلنگ میں پولیس کو مطلوب تھے۔ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔