اڈیالہ جیل میں کرسمس اور یوم قائد کی تقریبات کا انعقاد، آئی جی جیل خانہ جات نے اسیران کو تحائف دئے اور جیل عملہ کی سہولیات کے منصوبوں کا افتتاح کیا

 
0
700

راولپنڈی، دسمبر 25 (ٹی این ایس): انسپیکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ کی ہدایت پر صوبہ کی دیگر تمام جیولوں کی طرح سنٹرل پرزن (اڈیالہ جیل) میں بھی کرسمس کا تہوار بڑے جوش و خروش کے ساتھ منانے کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر جیل موجود چرچ کو برقی قمقموں سے سجایا گیاتھا جبکہ مسیحی اسیران کو دو روز تک ساتھ رہنے کے علاوہ کئی سہولیات مہیا کی گئیں۔

اس موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کرتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات نے  کرسچن اسیران جن میں خواتین ،بچے اور غیر ملکی بھی شامل تھے، میں خصوصی تحائف تقسیم کئے اور کیک کاٹ کر ان کے ساتھ بھائی چارے کا اظہار کیا۔تقریب میں سپر انٹنڈنٹ جیل سعید اللہ گوندل اور دیگر عملہ بھی موجود تھا۔ تمام شرکاء نے تقریب کے اختتام پہ پاکستان کے امن و استحکام کے لئے دعا کی۔

اڈیالہ جیل ہی میں بابائے قوم محمد علی جناح کا 141 واں یومِ ولادت بھی منایا گیا۔اس سلسلہ میں جیل کے کمیونٹی ہال میں ایک پر وقار توریب کا اہتمام کیا گیا کس میں  ملی نغموں اور حیاتِ قائد پر مبنی تقریری اور کوئز مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے اسیران میں ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔

آئی جی جیل خانہ جات نے جیل افسران اور تمام ملازمین بشمول سنٹری ورکرز کے ڈیوٹی کے اوقات کے دوران ان کے چھوٹے بچوں کی دیکھ بھال، نگہداشت اور اور کھیل و تفریح کے لئے جیل کالونی میں بنائے گئے ڈے کئیر کا بھی افتتاح کیا، لیڈی ڈپٹی سپر انٹنڈنٹ کے انھیں سنٹر میں مہیا کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔

آئی جی جیل خانہ جات نے  کالونی میں افسران اور ملازمین کے علاج و معالجہ کے لئے  ڈسپنسری  کا بھی افتتاح کیا، جیل کے شعبہ صحت سے وابستہ افسران نے انھیں ڈسپنسری ست مہیا کی جانے والی سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا۔ آئی جی سلیم بیگ نے تمام انتظامات اور فراہم کی جانے والی نئی سہولیات کی تعریف اور جیل انتظامیہ کے جذبہ کی سراہنا کی۔