انتخابی فہرستیں5 جنوری تا30 اپریل تک مکمل ہونگی، الیکشن کمیشن

 
0
405

اسلام آباد ،دسمبر22(ٹی این ایس): الیکشن کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کا کام 5 جنوری 2018ء سے شروع ہو گا جو 30 اپریل تک مکمل کرلیا جائے گا ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کا کام 5 جنوری 2018ء سے شروع ہو گا جو 30 اپریل تک مکمل کرلیا جائے گا ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی فہرستوں کی متوقع نظرثانی کے جاری شدہ شیڈول کے مطابق نقشوں کی خریداری اور فیلڈ آفیسر تک انہیں ارسال کرنے کا کام 5 جنوری تک مکمل کیا جائے گا۔ نئے شناختی کارڈ ہولڈر کی تصدیق کا کام 15 جنوری سے 8 فروری تک مکمل کیا جائے گا۔ نئے تصدیق شدہ شناختی کارڈ ہولڈروں کی ڈیٹا انٹری کا کام 9 فروری سے 18 فروری تک مکمل ہو گا۔ اپ ڈیٹ شدہ انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ کا کام 19 فروری سے 5 مارچ تک تکمیل کو پہنچے گا ۔ ابتدائی انتخابی فہرستیں 30 دنوں کیلئے 6 مارچ سے 4 اپریل تک مختلف ڈسپلے مراکز و رجسٹریشن آفیسرز کے دفاتر میں آویزاں کی جائیں گی ۔ان پر اعتراضات 40 دنوں میں 14 اپریل تک نمٹائے جائینگے جبکہ ڈیٹا انٹری، پرنٹنگ اور انتخابی فہرستوں کی سپلائی کا کام 30 اپریل تک مکمل کیا جائے گا۔