سبی اور گنڈی منگوزئی کے علاقوں میں انتہائی تیز رفتار آپریشنز میں4دہشت گرد ہلاک، اسلحہ، دھماکہ خیز مواد برآمدکیا گیا، فوج

 
0
353

راولپنڈی ،دسمبر22(ٹی این ایس):سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سبی اور گنڈی منگوزئی کے علاقوں میں کئے گئے انتہائی تیز رفتار آپریشنز کے نتیجے میں 4دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سبی اور گنڈی منگوزئی کے علاقوں میں انتہائی تیز رفتار آپریشنز کئے گئے جس کے نتیجے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔سبی کے شمال کے پہاڑوں میں آپریشن کے دوران مارے جانیوالے دونوں دہشت گرد مقامی آبادی کو دھمکی آمیز کالیں کررہے تھے۔ ایف سی کے دستوں کی جانب سے گنڈی منگوزئی میں کئے گئے آپریشن کے دوران خفیہ ٹھکانے میں چھپے ہوئے دو دہشت گرد مارے گئے ۔ ان کے قبضے سے سیکیورٹی فورسز نے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا۔