وزیراعظم تبدیل ہواہے لیکن (ن)لیگ کی پالیساں جاری رہیں گے،شاہدخاقان عباسی

 
0
300

مری :اگست2(ٹی این ایس) : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ وزیراعظم تبدیل ہواہے لیکن (ن)لیگ کی پالیساں جاری رہیں گے،این اے 120میں پہلے سے زیادہ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے۔نوازشریف کابینہ کے حلف کے بعدلاہورجائیں گے، پرچہ آؤٹ ہونے کاانتظارہے ،سی پیک سمیت ترقیاتی منصوبوں کوتیزی سے جاری رکھاجائے گا۔انہوں نے مری میں مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ ن این اے 120میں پہلے سے زیادہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

وزیراعظم تبدیل ہوسکتاہے لیکن پالیساں جاری رہیں گے۔سی پیک سمیت حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کوجاری رکھاجائے گا۔نوازشریف سے کابینہ کی تشکیل سے متعلق مشاورت ہوئی ہے۔نئی کابینہ ایک 2دن میں حلف اٹھالے گی۔4 دنوں میں جمہوری عمل کوبھاری اکثریت سے بحال کردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف لاہورکابینہ کے حلف کے بعدجائیں گے۔انہوں نے چوہدری نثارکی کابینہ میں شمولیت کے حوالے سے کہاکہ کابینہ سے متعلق ابھی مشاورت جاری ہے۔ انہوں نے ایک سوال پرکہاکہ پرچہ آؤٹ ہونے کاانتظارہے ۔انہوں نے اپنے پروٹوکول بارے بتایایہ پروٹوکول نہیں سکیورٹی ہے۔