عائشہ گلالئی نے عمران خان کی کردارکشی کیلئے 5 کروڑ روپے وصول کیے،پی ٹی آئی

 
0
325

اسلام آباد : اگست2(ٹی این ایس): تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہاہے کہ عائشہ گلالئی نے عمران خان کی کردارکشی کیلئے 5کروڑروپے وصول کیے،عائشہ گلالئی استعفیٰ نہیں دیتیں توالیکشن کمیشن سے ڈی نوٹیفائی کروائیں گے،عدالت سے سانحہ ماڈل ٹاؤن پرجسٹس باقرکی رپورٹ کوپبلک کیاجائے۔پی ٹی آئی کے رہنماء فوادچوہدری، یاسمین راشد،عالیہ حمزہ سمیت دیگر مشترکہ پریس کانفرنس کررہے تھے۔فوادچوہدری نے کہاکہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق نوازشریف اب صدرنہیں رہے لیکن وہ اب بھی ن لیگ کے صدرہیں۔

قانون کے تحت وہی شخص پارٹی کاصدرہوسکتاہے جوایم این اے کاالیکشن لڑنے کااہل ہو۔انہوں نے کہاکہ مریم نوازکے اکاؤنٹ میں ایک رات میں 88کروڑروپے کہاں سے آئے؟انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف ماڈل ٹاؤن شہداء کے ساتھ کھڑی ہے۔عدالت سے مطالبہ ہے کہ جسٹس باقرکی رپورٹ کوپبلک کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی ایک ایم این اے کوعمران خان کی کردارکشی کیلئے استعمال کیاگیا۔عائشہ گلا لئی کی گورنرکے پی کے اور امیرمقام سے ملاقات ہوئی۔

عائشہ گلالئی نے عمران خان کی کردارکشی کیلئے 5کروڑروپے وصول کیے۔ عائشہ گلالئی استعفیٰ نہیں دیتیں توالیکشن کمیشن سے ڈی نوٹیفائی کروائیں گے۔فوادنے کہاکہ ایل این جی کی کہانی حدیبیہ سے مختلف نہیں۔تاہم ایل این جی ریفرنس کھولاجائے۔یہ 220ارب روپے کااسیکنڈل ہے۔انہوں نے کہاکہ ایل این جی کیس میں نیب بھی شریک جرم ہے۔یاسمین راشدنے کہاکہ ہمیں ہمیشہ پارٹی میں عزت دی گئی۔کبھی کوئی اسیاواقعہ یابات نہیں ہوئی۔عالیہ حمزہ نے کہاکہ میں انجینئرہوں اور پی ٹی آئی کورکمیٹی کاحصہ بھی ہوں ۔مجھے بہت عزت دی جاتی ہے۔پی ٹی آئی خواتین کوعزت دیناجانتی ہے۔مجھے لگتاعائشہ کوغلط فہمی ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ عائشہ کو2013ء میں میسج ملاتو4سال سے پی ٹی آئی میں کیوں موجودہیں۔پہلے نیوزکانفرنس کرنی چاہیے تھی۔انہوں نے دعویٰ کیاہے کہ عمران خان نے عائشہ کوایک باربھی نظراٹھاکرنہیں دیکھا۔