یونیورسٹی آف گجرات کے اسٹوڈنٹ کو یونیورسٹی کی بس نے کچل دیا

 
0
423

اگست2(ٹی این ایس)یونیورسٹی آف گجرات کے اسٹوڈنٹ کو یونیورسٹی کی بس نے کچل دیا ۔یونیورسٹی کے طالبعلموں نے عزیز بھٹی ہسپتال روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا.تفصیلات کے مطابق حافظ عمر ایک سال سے پڑھ رہا تھا اور بی بی اے سیکنڈ سمیسٹر کا طالب علم تھا ۔رواں سال کا یہ گیارواں حادثہ ہے. پہلے حادثات کا شکار ہونے والوں میں یونیورسٹی کا ایک کلرک ۔دو میاں بیوی ۔ایک بچہ۔دو طالب علم شامل ہیں ۔اس کے علاوہ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل طالبات سے بھری بس الٹ گئی تھی جس سے کی وجہ سے درجنوں طالبات شدید زخمی ہوئی تھیں ۔ طلباء کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج تک انتظامیہ کی جانب سے کسی طرح کی کوئی قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی