سندھ ہائی کورٹ  ، نیب کیسز میں ملوث ارکان پارلیمنٹ اور سرکاری افسران کی فہرست طلب۔

 
0
326

 

کراچی 16 اگست (ٹی این ایس ) سندھ ہائی کورٹ نے نیب کو صوبے میں کام جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کیسز میں ملوث ارکان پارلیمنٹ اور سرکاری افسران کی فہرست طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں نیب قوانین کی منسوخی کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔جس میں  چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی شیخ نے آئندہ سماعت تک نیب کو سندھ میں کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے نیب انکوائریز کا سامنا کرنے والے ارکان پارلیمنٹ اور سرکاری افسران کی فہرست طلب کرلی۔تفصیلات کے مطابق درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت محکموں کو خط لکھ رہی ہے کہ اب نیب کے ساتھ تعاون نہیں کیا جائےگا۔ نیب کے پراسیکیوٹر جنرل وقاص ڈار نے عدالت کو بتایا کہ سندھ حکومت کے بنائے ہوئے   قانون سے ہمارا کام متاثر ہورہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق  ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ وفاقی حکومت کے قوانین کا اطلاق اب سندھ پر نہیں ہوسکتا۔ ان کی اس بات پر چیف جسٹس نے بر ملہ اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا خصوصی عدالتوں کو بھی  تالا لگادیں؟ نارکوٹکس اور دیگر عدالتوں کو بھی  بند کردیں؟۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر ہونے۔

سے مکمل لا علمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسی کوئی اطلاع نہیں دی گئی جس پر  نیب کے پراسیکوٹر جنرل وقاص ڈار نے  بھی اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سپریم کورٹ سے اس حوالے سے کوئی کاپی وصول نہیں ہوئی عدالت نے درخواستوں کی سماعت 22 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے عارف علوی سول سوسائٹی اور دیگر کی درخواستوں پر بھی فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ۔