فیڈرل بورڈ آف ریوینو کی ٹیکس گزاروں کو سالانہ ٹیکس گوشوارے 31 جنوری تک جمع کرانے کی اپیل

 
0
259

اسلام آباد جنوری 29 (ٹی این ایس): فیڈرل بورڈ آف ریوینو نے ٹیکس گزاروں کو سالانہ ٹیکس گوشوارے 31 جنوری تک جمع کرانے کی اپیل کر دی۔فیڈرل بورڈ آف ریوینونے ٹیکس گزاروں سے ایک مرتبہ پھر کہا کہ وہ سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے لا زماً31 جنوری 2020 تک داخل کرالیں ، ٹیکس سال 2019 کے گوشوارے جمع کرانے کی تا ریخ میں توسیع سے فائدہ اٹھا ئیں اور آخری تاریخ 31 جنوری 2020 تک اپنے سالانہ ٹیکس گوشوراے جمع کرائیں ایف بی آر نے وضاحت کی ہے کہ انکم ٹیکس کے قانون کے تحت وہ تمام افراد جو 500 مربع گز سے زیادہ کے گھر یا ایک ہزار سی سی سے زیادہ کی گاڈی رکھتے ہیں وہ لازماً ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے ذمہ دار ہیں۔
انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی شق181AA کے تحت کمرشل یا انڈسٹریل گیس اور بجلی کے صارفین کے لئے ایکٹیو ٹیکس پیئر لِسٹ میں شامل ہو نا ضروری ہے