مودی کیخلاف ٹویٹ کرنے پر وزیراعظم کے فوکل پر سن کا اکاوٴنٹ لاک

 
0
339

اسلام آباد جنوری 29: مودی کیخلاف ٹویٹ کرنے پر وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن کا اکاوٴنٹ لاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق مودی کیخلاف ٹویٹ پر وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان کا اکاونٹ لاک ہوگیا۔ ڈاکٹرارسلان نے بتایا ہے کہ ٹویٹر کی جانب سے انہیں نوتس بھیجا گیا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے خلاف ٹویٹ کرنے پرا ن کا اکاونٹ لاک کیا جا رہا ہے۔


ان کا کہنا تھا یہ ٹویٹ انہوں نے 5 دن قبل کیا تھا ، جس پر ٹویٹر نے میرا موقف ماننے سے انکار کردیا ۔ ٹویٹر کے نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مودی ہندو توا کے نظریہ پر عمل پیرا ہے۔ اور ہٹلر سے انسپائرڈ ہے۔ ٹویٹر کی جانب سے ڈاکٹر ارسلان کو وارننگ بھی دی گئی کہ نفرت اور تشدد کے پھیلاوٴ سے دور رہیں۔
واضح رہے اس سے قبل ترجمان وزیراعلی پنجاب کے بعد تحریک انصاف کے نوجوان رہنما، رکن قومی اسمبلی کا ٹوئٹر اکاونٹ معطل کر دیا گیا تھا ، فیصل آباد سے منتخب ہونے والے فرخ حبیب کا اکاونٹس اچانک بنا کسی وارننگ کے معطل کردیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے فیصل آباد سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی اور نوجوان رہنما فرخ حبیب کا ٹویٹر اکاؤنٹ معطل کردیا گیا ہے۔
فرخ حبیب اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی معطلی کی وجوہات سے لاعلم ہیں۔ جبکہ رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب کی سوشل میڈیا ٹیم کو بھی اکاﺅنٹ معطل ہونے کی وجہ معلوم نہیں۔ وفاقی پارلیمانی سیکریٹری برائے ریلوے فرخ حبیب سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور وہ پاکستانی سیاست کے علاوہ پارٹی کے اندرونی معاملات پر اپنا ردعمل اور حلقے کی سرگرمیوں سے آگاہی بھی سوشل میڈیا پر دیتے رہتے تھے۔ تاہم اب ان کا ٹوئٹر اکاونٹ اچانک بند کر دیا گیا ہے۔ 24 گھنٹے سے زائد کا وقت گزرنے کے باوجود فرخ حبیب کا ٹویٹر اکاؤنٹ تاحال بحال نہیں کیا گیا۔