ھنگو پولیس کا سرچ آپریشن، ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب 3مجرم اشتہاریوں سمیت10مشکوک افرا گرفتار ،اسلحہ برآمد

 
0
433

ھنگو دسمبر 8(ٹی این ایس) ھنگو پولیس کا تھانہ صدراوردوآبہ کی حدودمیں سرچ آپریشن،ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب 3مجرم اشتہاریوں سمیت10مشکوک افرا گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہنگواحسان اللہ خان کے دفتر سے جاری پریس ریلیزکے مطابق تھانہ صدراوردوآبہ پولیس نےDSPہنگوسرکل عمرحیات خان اورDSPٹل سرکل شوکت علی شاہ کی قیادت میں اپنے اپنے تھانوں کے حدودمیں جرائم پیشہ عناصرکے خلاف سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے 3مجرم اشتہاریوں سمیت10مشکوک افرادکوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے2رائفلز،2پستول ،4چارجرزاور86کارتوس برآمدکرلیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہنگواحسان اللہ خان کے مطابق جرائم پیشہ افرادکے خلاف سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتے ۔