حکومت بلوچستان کی ترقی اور اس کے عوام کی سماجی و اقتصادی بہبود پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے ٗوزیر اعظم

 
0
877

اسلام آباد دسمبر 8(ٹی این ایس)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کی ترقی اور اس کے عوام کی سماجی و اقتصادی بہبود پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ وہ بلوچستان ریزیڈنشل کالج لورہ لائی کے طالب علموں سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے جمعہ کو وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات نوجوان رہنماؤں کو ملک کے اعلیٰ ترین دفاتر میں مدعو کرنے اور حکومت کے امور کار کے بارے میں آگاہ کرنے کے اقدام کا حصہ ہے۔ وزیراعظم نے طالب علموں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی تعلیم کے بارے میں دریافت کیا اور ان کے مختلف سوالات کے جواب بھی دیئے۔ طالب علموں نے ملاقات اور وزیراعظم آفس کے دورہ کا موقع فراہم کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔