وزیر اعظم ہار نہیں مانیں گے، شہباز گل

 
0
115

اسلام آباد 31 مارچ 2022 (ٹی این ایس): وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ہار نہیں مانیں گے اور وہ اکیلے ہی سب کا مقابلہ کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی اور خالد مگسی کو لیٹر نہیں دکھایا گیا کیونکہ وہ گزشتہ روز اجلاس میں نہیں تھے۔ وزیر اعظم عمران خان ہار نہیں مانیں گے اور لڑ کر مقابلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری نے فرخ الطاف کو بے شرم کہہ دیا

انہوں نے کہا کہ خط کی حقیقت قوم کے سامنے ہے جبکہ ہم نے کسی ملک کا نام نہیں لیا اور نہ لیں گے۔ خط کابینہ اراکین کو دکھا دیا گیا ہے جسے قومی سلامتی کمیٹی میں بھی رکھیں گے۔

شہباز گل نے کہا کہ ہماری حکمت عملی واضح ہے اور عمران خان اکیلے ہی سب کا مقابلہ کریں گے۔ ترپ کے پتے سے متعلق عمران خان ہی بتائیں گے، میں نہیں بتا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا اپوزیشن سے رابطہ اور انتخاب کی طرف آنے کی کوئی بات علم میں نہیں ہے۔ ن لیگ اور پی ٹی آئی میں واضح فرق ہے کہ ہم اداروں کے خلاف بولنے والے نہیں جبکہ ن لیگ والوں کو جب اداروں سے فائدہ نہیں ملتا تو وہ ان کے خلاف بولتے ہیں۔