پاکستانیوں کے لیے غلاف کعبہ کی زیارت حاصل کرنے کی مبارک گھڑی آ گئی، پاکستان میں ایک بار پھر غلاف کعبہ اور باب کعبہ کے پردہ مبارک زیارت کے لیے پیش کر دئیے گئے، شہریوں کی بڑی تعداد امڈ آئی

 
0
737

اسلام آباد مئی 14 (ٹی این ایس): پاکستانیوں کے لیے غلاف کعبہ کی زیارت حاصل کرنے کی مبارک گھڑی آ گئی۔پاکستان میں ایک بار پھر غلاف کعبہ اور باب کعبہ کے پردہ مبارک زیارت کے لیے پیش کر دئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق غلاف کعبہ کی زیارت کرنا ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے۔اللہ کے گھر جانے کی سعادت خوش نصیب مسلمانوں کے حصے میں آتی ہے۔لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ غلاف کعبہ پکڑ کر اللہ سے توبہ کریں اگر کوئی مسلمان خانہ کعبہ نہ بھی جا سکے تو اس کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ غلاف کعبہ کو کم از کم ایک بار اپنی زندگی میں دیکھ لے۔
غلاف کعبہ کو ہرسال تبدیل کیا جاتا ہے۔ پرانے غلاف کعبہ کو حرم مکی کے قریب موجود میوزیم میں رکھا جاتا ہے یا تحفے کے طورپر کسی دوسرے مسلمان ملک کو دے دیا جاتا ہے۔ محفوظ رکھنے کے لیے اتارے جانے والے غلاف کو کھول کر اس کے حصے الگ الگ کیے جاتے ہیں۔ اور اب پاکستان میں موجود لوگوں کی ماہ رمضان کی خوشیاں دوبالا ہو گئیں ہیں۔
پاکستان میں دوسری مرتبہ غلاف کعبہ اور باب کعبہ کے پردہ مبارک کی زیارت کا اہمتام کیا گیا۔
شہری سعادت کے لیے امڈ آئے۔سعودی سفارتخانے کے تعاون سے اسلام آباد کے نجی شاپنگ مال میں زیارت کے لیے پیش کئے گئے غلاف کعبہ کی لمبائی 20 اور چوڑائی 6 میٹر ہے۔سونے کی تاروں اور قرآنی آیات سے مزین باب کعبہ کی لمبائی 5.1میٹر جبکہ چوڑائی تین میٹر ہے۔غلاف کعبہ کے ساتھ مقدس اشیاء بھی زیارت کے لیے رکھی گئیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان مبارک میں غلاف کعبہ کی زیارت نصیب ہونا ہماری خوش نصیبی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ جو لوگ سعودیہ نہیں جا سکتے ان کے لیے غلاف کعبہ کی زیارت کا اہتمام بہت اچھا اقدام ہے۔شہریوں نے غلاف کعبہ کے ساتھ کھڑے ہو کر دعائیں بھی مانگیں۔کہ تاریخی روایات کے مطابق کعبہ شریف کے غلاف کے رنگوں کی تعداد سات تک ملتی ہے۔ خاکی، سرخ، سفید، زرد، سبز، سیاہ اور سنہری رنگوں کے غلاف بنائے گئے۔ سیاہ غلاف کعبہ شریف کی تاریخ میں سب سیزیادہ عرصے تک استعمال ہوا۔
رپورٹ کے مطابق بعض اوقات ایک ہی وقت میں ایک سے زاید رنگوں کا غلاف بھی بنا۔ ایک بنیادی رنگ اور دوسرا اس کی تزائین وآرائش کے لیے استعمال کیا گیا۔ سیاہ کپڑے پر سنہرے رنگ کا دور اسلام کے بعد کا دور ہے۔ سیاہ کپڑے پر قرآیانی آیات یا دیگر مقدس عبارات تحریر کی جاتیں۔ اس وقت غلاف کعبہ کے دو رنگ سفید اور سرخ استعمال اس کی تزئین کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔
یمنی کپڑے کا رنگ سفید اور سرخ ہوتا ہے۔غلاف کعبہ کے خالص ریشمی کپڑا تیار کیا جاتا ہے۔ غلاف کے اوپر تلے مختلف پرت بنائے جاتے ہیں اور یہ اچھا خاصہ وزنی ہوتا ہے جسے اٹھانا آسان نہیں رہتا۔ خانہ کعبہ پر غلاف رکھنے کا عرصہ بھی مختلف رہا ہے۔ حالیہ عرصے میں ہرسال غلاف کعبہ تبدیل کیا جاتا ہے۔ ماضی میں بعض دفعہ غلاف کعبہ کو سال میں تین تین بار بھی تبدیل کیا جاتا رہا ہے۔غلاف کعبہ کی تبدیلی کی مشہور تاریخوں میں یوم عاشور، یکم رجب، 27 رمضان، یوم الترویہ اور قربانی کا دن زیادہ مشہور ہیں۔