پاکستان خطے کا واحد ملک ہے جس نے دہشتگردوں کے منظم گروپوں کے خاتمے کیلئے جامع آپریشن کیا ٗ ترجمان دفتر خارجہ 

 
0
369

xاسلام آبادمارچ 8(ٹی این ایس)دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان خطے کا واحد ملک ہے جس نے دہشت گردوں کے منظم گروپوں کے خاتمے کیلئے جامع آپریشن کیا۔ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ دوہری شہریت والے ملازمین کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع کرادی اور فیملیز کی دوہری شہریت کی معلومات جلد عدالت کو مہیا کردی جائیں گی۔ترجمان نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں داعش اوردیگر دہشت گرد گروپوں کی موجودگی خطے کیلئے خطرہ ہیں، پاکستان خطے کا واحد ملک ہے جس نے دہشت گردوں کے منظم گروپوں کے خاتمے کے لیے جامع آپریشن کیا، خطے میں امن کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔مقبوضہ کشمیر سے متعلق ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم جاری ہیں، اور مزید 8 کشمیریوں کوشہید کیا گیا جب کہ معصوم کشمیریوں کی شہادت اوریاسین ملک کی غیرقانونی حراست کی مذمت کرتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن پرایران کے عالمی عدالت جانے کی کوئی اطلاع نہیں۔