( ن)شریفوں کی کرپشن بچانے کی پارٹی بن چکی ہے ٗ کوشش ہے نواز لیگ کا چیئر مین سینٹ نہ بنے ٗ عمران خان 

 
0
314

xپشاورمارچ 8(ٹی این ایس) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) شریفوں کی کرپشن بچانے کی پارٹی بن چکی ہے اس لئے ہماری کوشش ہے (ن )لیگ کا چیئرمین سینیٹ نہ بنے۔پشاور میں میڈیا سے بات چیت کے دوران عمران خان نے کہا کہ خفیہ رائے شماری سے ہمیشہ ووٹ بکنے کا خطرہ رہتا ہے، سب کو پتہ ہے سینیٹ کی سیٹیں بکتی ہیں، اتنا تو پتہ چلا کہ لوگوں کو ووٹ کے بدلے چار چار کروڑ روپے دیئے گئے تاہم یہ نہیں پتہ کہ کس نے پیسے لئے، سوشل میڈیا پر نام آنے پر کارروائی نہیں کی جا سکتی، سینیٹ الیکشن کے حوالے سے کسی کے پاس ثبوت ہے تو ہمیں دیں جن لوگوں نے رقم لی ان کا کیس نیب کو دے کر پارٹی سے نکال دیں گے ٗسینیٹ الیکشن میں نہ بکنے والوں کو انتخابات میں ٹکٹ دیں گے۔چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہمارا چلنا مشکل ہے ٗمسلم لیگ (ن) شریفوں کی کرپشن بچانے کی پارٹی بن چکی ہے اس لئے ہماری کوشش ہے کہ (ن) لیگ کا چیئرمین سینیٹ نہ بنے۔