اسلام آباد پولیس کے اینٹی وہیکلزلفٹنگ سیل کی بڑی کاروائی۔ دو کارلفٹرز گرفتار،1 کروڑ 35لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 8 گاڑیاں برآمد۔ آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کی اے وی ایل سی ٹیم کو شاباش۔

 
0
128

اسلام آباد 02 اپریل 2022 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کے خصوصی احکامات پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے کار چوری کی وارداتوں کے پیش نظر  ڈی ایس پی سی آئی اے کو کار چوروں کو گرفتار کرنے اور چوری شدہ گاڑیوں کو برآمد کرنے کا ٹاسک دیا جنہوں نے انسپکٹر لیاقت علی کی زیرنگرانی خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں، جس پراے وی ایل سی کی ٹیموں نے شب روز محنت کے بعد کار چوروں کے دور کنی گروہ کو گرفتار کر کے ان کی نشاندہی پر کے پی کے اور پنجاب کے مختلف اضلاع سے 08 چوری شدہ گاڑیاں برآمد کیں، چور اسلام آباد کے مختلف ایریازسے گاڑیاں چوری کر تے تھے جن میں مہران کیری بولان ، ڈاؤن ماڈل کرولا وغیرہ شامل ہیں،ملزمان کیری بولان اور سوزوکی مہران گاڑیاں جالی لگا کر چوری کرتے ہیں۔ ملزمان میں وراثت ولد قلندرسکنه چٹھہ بختاور ضلع اسلام آباداورمحسن علی ولد ساجد عبداللہ سکنہ باغیچہ ڈھیری ضلع مردان شامل ہیں ۔برآمد شدہ گاڑیوں میں مقدمہ نمبر 502مورخہ16.10.15بجرم 381A/411،مقدمہ نمبر450مورخہ 24.08.21بجرم 381A/411،
مقدمہ نمبر89مورخہ 17.02.22بجرم381A/411،مقدمہ نمبر474بجرم 381A/170/411مورخہ 21.03.22،مقدمہ نمبر637مورخہ 16.12.19بجرم 381A/411،مقدمہ نمبر 296مورخہ22.03 22بجرم 381A/411،مقدمہ نمبر 199مورخہ19.04.21بجرم 381A/411،مقدمہ نمبر549مورخہ16 03 22بجرم381Aمیں سوزوکی مہران نمبر 5883-LEB،ٹویوٹاکرولانمبر QD-461،مہران نمبرNX-861 ،کورولا133-AAW،کرولا 8393-U،کرولا الٹس 953 .APD،کیری بولان 9421-LEH کرولا 508 BPZ شامل ہیں۔ آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے اے وی ایل سی کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور کہا کہ اسلام آباد پولیس پہلے بھی 60 سے زائد گاڑیاں ان کے اصل مالکان کے حوالے کی جا چکی ہیں، اسلام آباد پولیس شہر سے کارچوری کے انسداد کے لئے اقدامات کررہی ہے۔