اسلام آباد تھانہ ترنول پولیس کی کارروائی، گن پوائنٹ پر سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث 03 ملزمان گرفتار، ملزمان کے قبضے سے چھینے گئے موبائل فون، نقدی اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، ملزمان نے 15 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

 
0
130

اسلام آباد 02 اپریل 2022 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کے خصوصی احکامات پر ضلع بھر میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں کی روک تھام کے لئے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے، ایس پی صدر تصور اقبال کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ترنول اقبال گجر معہ ٹیم نے سنیچنگ گینگ کے تین ملزمان جہاُنگیر اختر ولد ضمیر اختر ساکن سرائے مادھو اسلام آباد،محمد جمیل ولد سپارش خان ساکن ڈھوک ٹمن اسلام آباد اورنعیم عباس ولد بنارس خان ساکن ڈھوک ٹمن اسلام آباد کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے چھینے گئے موبائل فون، نقدی اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے، ملزمان موٹرسائیکل پر سوار ہو کر جی ٹی روڈ پر جانے والے پیدل اشخاص موٹرسائیکل سواروں اور راہگیروں کو گن پوائنٹ پر لوٹتے تھے اور جھپٹا مار کر بھی راہگیروں سے موبا ئل فون چھینتے تھے، ملزمان کو اسلحہ سمیت  اور گینگ لیڈر جہانگیر اختر جو پہلے سے بھی تھانہ نون اور تھانہ شمس کالونی میں ڈکیتی کے مقدمات میں چالان یافتہ ہے سمیت گرفتار کر کے شناخت پریڈ کاروائی کے لیےڈکیتی کے 20مقدمات میں حوالات جوڈیشل بھیجا اور درست طور پر شناخت پریڈ کاروائی کے بعد ملزمان کے قبضہ سے مقدمات میں چھینے کئے موبائل فون اور نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ برآمد کر کے 15 مقدمات میں جوڈیشل کیا جبکہ 2 مقدمات میں ریمانڈ جسمانی پر ہیں۔ آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے پولیس ٹیم کو شاباش دی۔