اپوزیشن جلسے پر ایک ارب 3 کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے، فیاض الحسن چوہان کا دعویٰ

 
0
520

اسلام آباد 16 اکتوبر 2020 (ٹی این ایس): انہوں نے کہا اپوزیشن جلسے پر ایک ارب 3 کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے، پہلا سوال ہے کہ یہ پیسہ کہاں سے آ رہا ہے ؟۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کورونا کے حوالے سے صورتحال سب کے سامنے ہے.

پنجاب کے 2 وزرا کو کورونا ہوگیا ہے، حساس معاملے پر سیاست کرنے کی ضرورت نہیں، ایس او پیز اور شرائط کے ساتھ اپوزیشن کو جلسے کی اجازت دی.

یہ 2 لاکھ روپے ماسک پر بھی خرچ کر دیں، دیکھتے ہیں یہ کورونا ایس او پیز پر کس قدر عمل کرتے ہیں۔

فیاض الحسن کا کہنا تھا اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد مکس اچار پارٹی ہے۔