عدم اعتماد ، کس کے پاس کتنے نمبرز ؟ وزیراعظم کا اگلا قدم کیا ہوسکتا ہے؟

 
0
170

اسلام آباد 02 اپریل 2022 (ٹی این ایس): شہر اقتدار میں سیاسی جوڑ توڑ عروج پر،عدم اعتماد کامیاب ہوگی یا نہیں ؟اپوزیشن کے پاس 177 ارکان کی واضح حمایت موجود ہے ،حکومتی 17 منحرف ارکان اسمبلی کی حمایت اپوزیشن کیساتھ ہے ،منحرف ارکان کو مائنس کریں تو حکومت کے پاس 138 ارکان بچ جائیں گے ،جی ڈی اے کے تین ووٹ بھی حکومت کیساتھ ہیں

جبکہ ق لیگ کے پانچ ووٹ حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں ،یوں مجموعی طور پر حکومت کے پاس 146 ووٹ ہیں جبکہ اپوزیشن منحرف ارکان کے بغیر حکومت گرانے میں کوشاں ہے ،منحرف ارکان اور اکٹھا کریں تو اپوزیشن کے پاس 194 ووٹ ہونگے ،عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں تحریک انصاف کے 138 ارکان قومی اسمبلی مستعفی ہوسکتے ہیں ،

استعفوں کی صورت میں ایک آئینی بحران جنم لے گا اور معاملہ نئے انتخابات کی جانب جا سکتا ہے ،تاہم جماعت اسلامی نے ابھی تک اپنے ایک ووٹ کا فیصلہ نہیں کیا۔